جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نےکیس کی سماعت کی،جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا گیا۔

سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا گیا،اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی۔ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

میچ ریفری نے سب کچھ جان بوجھ کر کیا،ایشین کرکٹ کونسل کی انٹرنل تحقیقات

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا،نئے ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل نہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کا ڈویژن بینچ اور سنگل بینچ ختم کردیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top