تعمیراتی شعبے کیلئے خوشخبری ، سیمنٹ سستا ہو گیا

تعمیراتی شعبے کیلئے خوشخبری ، سیمنٹ سستا ہو گیا


ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کےمطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1372 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.64 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 500 روپے مہنگا

جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.58 فیصد کم ہے ، پیوستہ ہفتے میں جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449 روپے رہی تھی ۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1345، راولپنڈی 1346 ، گوجرانوالہ 1400 ، سیالکوٹ 1370، لاہور 1408، فیصل آباد 1380 ، سرگودھا 1360، ملتان 1416، بہاولپور 1420، پشاور 1350 اور بنوں میں 1300 روپے رہی۔

کورنگی کاز وے کی مٹی میں سونا، سوشل میڈیا پر افواہیں، تلاش کیلئے شہریوں کا رش

اس کے علاوہ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367، حیدر آباد 1427، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1500 اور خضدار میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top