بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر تسکین احمد پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔
بی سی بی کے مطابق 21 اگست کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں تسکین احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، عامر جمال قومی اسکواڈ سے ریلیز
بورڈ نے بتایا کہ تسکین احمد پاکستان شاہینز کے خلاف دوسرے 4 روزہ میچ کے لیے بنگلادیش اے کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ باؤلر نے گزشتہ برس جون کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔
بی سی بی نے واضح کیا ہے کہ تسکین احمد پاکستان کے خلاف 30 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ فاسٹ باؤلر کو ریڈ بال کرکٹ کی ردھم میں لانے کے لیے بنگلادیش اے کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔