وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کا آغاز مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعائے خیر سے ہوا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے ۔ حکومت اور تحریک انصاف کی کمیٹیوں کے ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔
تحریک انصاف میں اختلافات نہیں ، مذاکرات ملک کے فیصلے کرنیوالوں سے ہی کامیاب ہونگے ، عارف علوی
حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ،عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں عمرایوب، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔