بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی سہولت متعارف

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی سہولت متعارف


بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (overseas pakistani)کے لیےاسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے وہ اب گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں کے چکر لگانے یا وکالت نامے بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی

اب گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ وہاں اپنی بائیومیٹرکس ریکارڈ کرائیں، اور ہم گاڑی کے ٹرانسفر کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایپ کے ذریعے بائیومیٹرکس جمع کرانا شناخت کے ثبوت کے طور پر کام کرے گا، جس سے علیحدہ ٹرانسفر آرڈر (TO) فارم کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، انہوں نے بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں سے کہا کہ مناسب دستاویزات کا خیال رکھیں۔

نادرا کا شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان

بلال اعظم نے کہا کہ جب بھی آپ کوئی گاڑی بیچیں، تو براہ کرم اپنے ٹرانسفر لیٹر پر دستخط کریں اور خریدار کو حوالے کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بائیومیٹرک تصدیق اور دستخط شدہ ٹرانسفر لیٹر قانونی تقاضے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top