بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ


بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 27 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6.81 فیصد اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 72 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 30 جون کو حکومتی انفلوز کی آمد سے 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top