وزیرمملکت برائے وزارت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے انکشاف کیا ہے کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر بھارت نے اپنی سکھ برادری کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ یہ اقدام مذہبی آزادی کے منافی ہے اورسکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے، پاکستان ہرسال دنیا بھرسے آنے والے یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے اورکرتارپورراہداری سمیت مذہبی مقامات پر سہولیات فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یاتریوں کو روکنا افسوسناک اور غیر منصفانہ رویہ ہے، پاکستان میں بابا گرونانک کے جنم دن پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کررہے ہیں۔
وزیرمملکت برائے وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان نے 1974 کے پروٹوکول کے تحت ہمیشہ یاتریوں کو سہولت فراہم کی ہے اور کرتا رہے گا۔
سعودیہ سے معاہدہ خالصتاً دفاعی، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
بھارت کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھ برادری کو اپنی عبادت گاہوں تک رسائی دینے سے باز نہیں آنا چاہیے، پاکستان اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔