بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا،کور کمانڈرز کانفرنس

بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا،کور کمانڈرز کانفرنس


کور کمانڈرز نے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فورم نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسی بیان بازی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی بدلتی صورتحال پر غور کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ سیلاب کے دوران سول انتظامیہ اور فوجی دستوں کی ریلیف سرگرمیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے اور حالیہ سفارتی سرگرمیوں کو اہم قرار دیا۔ فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل اور فوری جنگ بندی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے پاک فوج کی ہر نوعیت کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت پر اطمینان ظاہر کیا اور کور کمانڈرز کو اعلیٰ آپریشنل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت دی.



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top