اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت کی ہے کہ بند راستے کھول دیئے جائیں۔
وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی آج اسپیکر چیمبر آئے جہاں ان کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر سپیکر نے تحریک لبیک کے احتجاج کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات اور اراکین پارلیمنٹ کی تشویش سے آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ بند راستے کھول دیئے جائیں۔
جس پر محسن نقوی نے اسپیکر کو تحریک لبیک کے احتجاج کی وجوہات اور حکومت کے امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد راستے بند، ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل روٹس جاری کر دیے