ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں ایشیا کپ کے ایک شاندار فائنل کا منتظر ہوں اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظار ہے۔
ایشیا کپ کے فائنل سے قبل اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس سال ایشیا کپ میں کرکٹرز نے شاندار مہارت اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ شائقین کے جنون، ایشیائی ٹیموں میں مقابلے کا جذبہ اور میدان میں بہترین کارکردگی نے اسے یادگار ایونٹ بنا دیا۔
بڑی اسکرینز پر پاک بھارت فائنل کہاں دیکھا جا سکتا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے فائنل میں ہمیں ناظرین کی ریکارڈ تعداد ملے گی جو اس خطے میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہو گا۔
واضح رہے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک اور بھارت کے درمیان فائنل میں مقابلہ ہونے جا رہا ہے ، پاکستانی کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں جبکہ کرکٹ کے شائقین نے بھی گرین شرٹس سے جیت کی امیدیں لگا رکھی ہیں۔
ایشیا کپ کے تاریخی فائنل میں پاکستان بدلہ لے گا یا بھارت ہیٹ ٹرک کریگا؟
قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی ، پریکٹس کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ، جیت کر جائیں گے۔