اسلام آباد: سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی دور حکومت میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) میں اعلیٰ عہدوں پر کنٹریکٹ پر بھرتیوں کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں ایک خط لکھا ہے جس میں ان بھرتیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
خط میں ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عہدوں پر فائز پانچ افسران کے کنٹریکٹ کی توسیع کی مخالفت کی ہے۔ ان افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سیف اللہ خان، ڈائریکٹر سیفٹی اسٹینڈرڈ خرم شہزاد، اور ڈائریکٹر سی این ایس سعید احمد شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن نے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر شیر افضل پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
اس کے علاوہ خط میں ثاقب بٹ، ڈائریکٹر فنانس، اور ریحان افضل، ایڈیشنل ڈائریکٹر ویجیلنس کے کنٹریکٹ کی توسیع کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان عہدوں پر بھرتی کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں تھا اور اشتہار میں درج اسٹینڈرڈ کا خیال نہیں رکھا گیا۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ان عہدوں پر کنٹریکٹ ملازمین کو توسیع دینے کے بجائے ریگولر ملازمین کی تعیناتی کی جائے۔