اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے۔ تاہم ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ جبکہ ایران کے عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی۔ اور یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی دعوے بے بنیاد تھے۔