ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی


 قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے لاہور پہنچ گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس پرواز کے ذریعے 121 مسافروں کو وطن واپس لایا گیا، ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث یہ پاکستانی زمینی راستے سے آذربائیجان پہنچے تھے۔

وزیر اعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت

آذربائیجان پہنچنے پرپاکستانی سفارتخانے نے ان کی رہنمائی اورسہولت کاری کی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایت پرروانہ کی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس تمام عمل میں ایران اور آذربائیجان میں موجود پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا، مسافروں کی خیریت سے واپسی پران کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top