ایرانی قوم جھکی نہیں، بہادری و جرات کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف

ایرانی قوم جھکی نہیں، بہادری و جرات کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری ہے، ضرور جیتیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ میجر سید معیز عباس شاہ نے فتنہ الخوارج کے خلاف شہادت حاصل کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج عظیم قربانیاں دے رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی بجٹ پر بہت محنت کی گئی، معاونت کرنے پر تمام اتحادیوں کا شکر گزار ہوں، بجٹ کی منظوری کیلئے تمام ارکان بہترین انداز میں کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بند ی ہو گئی ہے،تاریخ میں پہلی بار ایران نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، ایران نے سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایس ای او اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر ناراض، دستخط سے انکار

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ میٹنگ ہوئی، ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متاثر ہوا، وزیر اعظم نے کہا کہ استنبول میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کی میٹنگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کی میٹنگ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا پاکستان کاوشیں کر رہاہے آگے بڑھیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی صدر نے مجھے بھی کہا تھا کہ ہم اپنے دفاع میں سب کچھ کر رہے ہیں، حملہ اسرائیل نے کیا تھا ایران اپنے دفاع میں اقدام کر رہا تھا، ایران نے کہا اسرائیل حملے بند کرے تو بات چیت کیلئے تیارہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرائی، جنگ کا نقصان پوری دنیا میں پہنچ سکتا تھا، اس موقع پر ایرانی قوم جھکی نہیں، بہادری و جرات کا مظاہرہ کیا، ایران نے پریشر قبول نہیں کیا اور باوقار طریقے سے جنگ بندی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قطر پر بھی پاکستان نے حملے کا مذمتی بیان جاری کیا گیا، قطر ہمارا برادر ملک ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، جنگ رکوانے میں سعودی ولی عہد نے بھر پور کردار ادا کیا۔سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر سے بھی بات چیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں چاروں صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے کاوشیں کرنا ہوں گی، انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس و مجالس میں امن و امان کے قیام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top