قومی اسمبلی اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و رکن پی ٹی آئی جنید اکبر خان نے کہا کہ پہلی بار ایسی حکومت بنی ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں لائے ہوئے لوگوں اور عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ ووٹ ڈالنے والا اہم نہیں ووٹ گننے والا اہم ہوتا ہے،ان کو یقین ہے کہ ووٹ دینے والوں کی بجائے ووٹ گننے والوں کو خوش رکھنے سے ہی اقتدار ملے گا۔
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، سید عاصم منیر
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں گروتھ ہوئی ہے تو گدھے بڑھے ہیں، گدھے بڑھے ہیں تو گدھیاں کیوں نہیں بڑھیں، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی اگر ہوئی ہے تو ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے ہیں۔