اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور وکلا کے درمیان تکرار

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور وکلا کے درمیان تکرار


راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان اور وکلا کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر تکرار ہو گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر علیمہ خان اور وکلا میں تکرار ہوئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وہی ملاقات کرے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ ہر بندہ صرف ملاقات کے لیے جیل آتا ہے لیکن ہم اپنے بھائی کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ جبکہ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن شور شرابے اور گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، بلاول بھٹو

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلیفونک بات نہیں کرائی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ نعیم پنجوتھہ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن ہیں۔ وہ کس کس سے ملتے ہیں؟

نعیم پنجوتھہ نے علیمہ خان کو جواب دیا کہ میں کسی سے نہیں ملا۔ ہم جیلیں بھگت کر آئے ہیں اور ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top