اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ، روزانہ 290 گھر بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ، روزانہ 290 گھر بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری


پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت روزانہ 290 گھر بن رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے الحمراء میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سے وزیراعلی پنجاب کے کاموں کی تفصیلات دی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ آج سولہ منصوبوں بارے معلومات فراہم کروں گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہت سے کام ایسے ہیں جن کا کبھی اعلان بھی نہیں کیا گیا، دس ملین سے زائد روپے سیلاب متاثرین میں بانٹے جا چکے ہیں، سیلاب آنے کے دو ماہ کے اندر اندر تمام لوگوں کو مالی معاونت فراہم کر دی جائے گی۔

بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ مالی معاونت کی ترسیل میں شفافیت برقرار رکھی گئی ہے، افسران سے پیسے لے کر پوسٹنگ کی روایت پنجاب سے ختم کر دی گئی ہے، افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے کے پی آئیز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے منصوبے فائلوں کے لئے نہیں بنتے ہیں، تمام منصوبوں کو مکمل کروانے کے لئے پہرہ بھی دیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پتا چلا تھا کہ کے پی میں کوئی بہت بڑی ایجاد ہوئی ہے، کاش کوئی ایسی عینک بن جائے جس سے کے پی حکومت کی اصل کارکردگی نظر آ سکے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی ایم کے ستھرا پروگرام کو پوری دنیا میں قابل ستائش سمجھا جا رہا ہے، ستھرا پنجاب منصوبے کی وجہ سے ایک لاکھ چالیس ہزار افراد کو روزگار ملا۔ ستھرا پنجاب کے تحت 94 ہزار ٹن ویسٹ اٹھائی گئی ہے، یہ دنیا کا غالبا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا ایک منصوبہ بھی مریم نواز نے شروع کیا، ہر ضلع اور تحصیل کی خواہش ہے کہ ان کو الیکٹرک بسیں ملیں،الیکٹرک بسوں کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے جب کہ دوسرا فیز شروع ہونے والا ہے، دوسرا فیز دسمبر میں مکمل ہو جائے گا، گیارہ سو الیکٹرک بسیں 42شہروں میں چلیں گی۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے سال اس سال کی نسبت زیادہ اسموگ تھی، اسموگ میٹیگیشن کی وجہ سے آنے والے دنوں میں اسموگ مزید بہتر ہو گا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاون آلات فراہم کرنے کے منصوبے کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے، اس منصوبے کے تحت ایک بچے کو مصنوعی بازو لگائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک کے منصوبے کا بھی پہلا فیز مکمل کر لیا گیا ہے۔ بلا سود موٹرسائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے میں ستائیس ہزار بائیکس دی گئیں۔

اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ چار ہزار آٹھ سو خاندانوں کو قرضہ فراہم کر دیا گیا ہے، اس منصوبے کے تحت تیس ہزار گھر بن چکے ہیں، اس منصوبے کے تحت روزانہ 290 گھر بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واسا کا توسیعی منصوبہ بھی شروع کیا گیا، پنجاب کے 38 شہروں میں واسا کو پھیلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ نئی پی ایچ ایز بنائی گئی ہیں۔ دھی رانی پروگرام کے تحت پانچ ہزار شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔

سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکا ، 12 افراد زخمی ، کورٹ نمبر 6 متاثر

لوگوں کو ہر دو ماہ بعد گھروں میں ادویات فراہم کی جا رہی ہے، 7 ہزار بچوں کی ہارٹ سرجریز ہو چکی ہیں۔ کلینک ان وہیلز سے لاکھوں لوگ مستفید ہو چکے ہیں، کئی ڈی ایچ کیوز اور بی ایچ کیوز کو ری ویمپ کر دیا گیا ہے، سرگودھا کارڈیالوجی اسپتال مکمل ہو چکا ہے، لاہور میں کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسموگ کنٹرول پروگرام کے تحت فضائی آلودگی پر قابو پایا جا چکا ہے۔ اس وقت ساڑھے سات لاکھ کسان کارڈ کسان استعمال کر رہے ہیں۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے۔

طلباء کے لئے انٹرن شپ پروگرام جاری ہے، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج میں نے پندرہ کے قریب نئے منصوبوں کی تفصیلات بارے آگا ہ کیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top