افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے ، وزیر داخلہ

افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے ، وزیر داخلہ


وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو بھی بھارت کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ (interior minister) نے کہا کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر داخلہ نے افغانستان کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی فورسز نے فوری جواب دے کر ثابت کیا کہ اشتعال انگیزی برداشت نہیں کیا جائیگی۔ پاکستانی فورسز چوکس ہیں، افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے۔

پاک افغان کشیدگی تشویشناک ، مسائل بات چیت سے حل کئے جائیں ، قطر ، سعودی عرب

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں، پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

واضح رہے افغانستان کی جانب سے جارحیت کے بعد پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کئی افغان پوسٹوں کو تباہ کر دیا اور کئی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا، انگور اڈہ چیک پوسٹ پر افغان فوجی پاک فوج کو آتا دیکھ کر بھاگ گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضہ جاری ہے ، پاک فوج کی فائرنگ سے افغانستان کی پوسٹیں تباہ ہو گئی ہیں۔

افغانستان کی جارحیت بڑے منصوبے کا حصہ ، بھارت کی پشت پناہی حاصل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا، باجوڑ، کرم ، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ چاغی میں بھی فائرنگ کی گئی ، پاک فوج نے فوری جواب دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب قطر ، سعودی عرب اور ایران سمیت کئی ممالک نے پاک افغان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے گشیدگی سے گریز کی اپیل کی ہے۔

 





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top