اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے، وزیراعظم

اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے، وزیراعظم


وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،ملاقات میں دوستی کے پائیدار رشتوں اور متحرک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے،وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن میٹنگ جلد دوبارہ منعقد کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

دنیا کے کئی خطوں کے عوام اب بھی حق خود ارادیت سے محروم ہیں، پاکستان

اعلامیہ میں دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر پاک ملائیشیا وزرائے اعظم نے پائیدار اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مارکیٹ تک رسائی اور کاروباری سہولتوں میں اضافے سے متعلق امورمیں تعاون پراتفاق کیا گیا،دونوں ممالک نے پاکستان ملائیشیا کلوزر اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب نے مستحکم اور پائیدار سپلائی چین کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک نے حلال مصنوعات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا، حلال سرٹیفکیشن کی باہمی توثیق، حلال فوڈ سپلائی اور مصنوعات کی تیاری میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔

پاک ملائیشیا وزرائے اعظم نے اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کی تمام اقسام کی مذمت کی،وزیراعظم شہبازشریف اور انورابراہیم نے ہر قسم کی نفرت انگیزی، مذہبی امتیاز اور تشدد کو مسترد کیا، دونوں ممالک نے باہمی احترام، امن، ہم آہنگی اور اقوام کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top