اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1033 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 417 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز انڈیکس کی ایک لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ گزشتہ روز 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 541 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر گزشتہ روز 100 انڈیکس 944 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 55 ہزار 384 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر12 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر281 روپے40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔