پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 23 ہزار کی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں کاروبار شروع ہوتے ہی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 256 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 22 ہزار 250 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں حالیہ تیزی کو ماہرین اقتصادی پالیسیوں میں استحکام سے جوڑ رہے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔