اسلام آباد میں عدالتوں میں تعطیل کا اعلان، بارکونسل انتخابات کل ہوں گے

اسلام آباد میں عدالتوں میں تعطیل کا اعلان، بارکونسل انتخابات کل ہوں گے


اسلام آباد، اسلام آباد بارکونسل کے انتخابات کے موقع پرعدالتوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبربروزجمعہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور تمام ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی تاہم عدالتی دفاترمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امورمتاثرنہ ہوں۔

پیر جماعت علی شاہ کا سالانہ عرس، نارووال میں یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

انتخابات کے دوران وکلا کی بڑی تعداد کی شرکت کے باعث عدالتوں کی کارروائیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پرامن اور منظم انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top