اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ جنوب مشرقی و زیریں سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔

نیو کراچی ایوب گوٹھ میں بجلی کی بندش پراحتجاج، مرکزی شاہراہ بند

دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، بولان، ژوب، قلات، مستونگ، خضدار، آواران، خاران اور لسبیلہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top