اسلام آباد اورراولپنڈی میں صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد موسم خوشگواراور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹرز جی-6، ایف-6، جی-8، جی-9، ایچ-8، آئی-9، آئی-10 اور دیگرعلاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی و درمیانی بارش جاری ہے۔
ملک بھر میں 5 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی
راولپنڈی میں فیض آباد، سکس روڈ، شمس آباد، کھنہ پل، سیٹلائٹ ٹاؤن، کمرشل مارکیٹ اورگردونواح میں بارش وقفے وقفے سے ہو رہی ہے، جس سے گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے، سڑکوں پر پھسلن کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔