نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی گرفتاری کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاملے پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک معجزہ تھا، اس معجزے پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں۔
یونٹ 14روپے سستا ہونے سے بجلی بلوں میں 38 فیصد تک کمی آئیگی
انہوں نے کہا کہ یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی، ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔
نائب وزیر اعظم کا انکشاف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی۔
سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر20اگست کو عام تعطیل کا اعلان
اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کرے ہم بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں، غلط چیزوں کے ہمیشہ سے خلاف ہوں انہیں کنٹرول کیا جانا چاہیے، گندی سیاست نے اس ملک کا برا حال کردیا ہے۔