ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس کل سے ترکیہ میں شروع ہو رہا ہے جس میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ خطے میں جاری کشیدگی، فلسطین و ایران کی صورتحال اور دیگراہم عالمی وعلاقائی امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔
بھارتی میڈیا پھر بالی وڈ موڈ میں، فلمی ڈائیلاگ چلائے جا رہے ہیں: خواجہ آصف
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کا واضح اور اصولی مؤقف پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ پاک بھارت سیزفائر کے بعد جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی صورتحال، امن و استحکام کی کوششوں اور پاکستان کے مؤقف سے بھی اجلاس کو آگاہ کریں گے۔