استعفے اور حلف برداری کا معاملہ ، گورنر نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا

استعفے اور حلف برداری کا معاملہ ، گورنر نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنا جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں گورنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفیٰ وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ اصلی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ کسی دباؤ کے تحت تو نہیں دیا گیا، اگر ایسا کیا گیا تو یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔  آئین کے تحت استعفیٰ منظور ہو گا اور نئے وزیراعلیٰ سے حلف بھی لیں گے۔

واضح رہے پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top