رواں سال کا تیسرا سپر مون آج دیکھا جا سکےگا۔
ماہر فلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق سپر مون پاکستانی وقت کےمطابق شام 4 بجکر 26منٹ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دیکھاجاسکےگا۔
سپر مون: چندا ماموں دور کے زمین کے قریب آگئے
ڈاکٹرجاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ سب سے کم ہوگا، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔