آج رات کچھ بھی ہو سکتا ہے، خواجہ آصف نے خبردار کر دیا

آج رات کچھ بھی ہو سکتا ہے، خواجہ آصف نے خبردار کر دیا


وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ آج رات کچھ بھی ہو سکتا ہے، خطرہ اب بھی موجود ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم سیچوئشن روم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مودی نے اپنی سیاست کیلئے پوری قوم کو جنگ کی طرف دھکیل دیا، بھارت نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی، معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

بھارت کو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے ذریعے ایوان اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش اب بھی موجود ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگی صورت حال میں تجارتی بات نہیں ہو سکتی، تمام ذرائع فی الحال بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کسی طرح کا عالمی دباؤ نہیں ہے، بھارت نے پہل کی ہے تو ہم نے اس کا جواب دیا ہے، دوبارہ جارحیت کی گئی تو دوبارہ جواب دیا جائے گا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top