آئیسکو کی راولپنڈی و گردونواح میں بلیک آوٹ سے متعلق خبروں کی تردید

آئیسکو کی راولپنڈی و گردونواح میں بلیک آوٹ سے متعلق خبروں کی تردید


اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے راولپنڈی و گردونواح میں بلیک آوٹ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ایکس سے جاری پیغام میں کمپنی کا کہنا ہے کہ آئیسکو حکام سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی تردید کرتی ھے اور آئیسکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی گرڈ اسٹیشن کو اس قسم کے احکامات جاری نہیں کئے گئے۔ آئیسکو حکام ضلعی انتظامیہ اور دیگراداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

بھارت نے جارحیت کرکے غلطی کی جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا، وزیراعظم

آئیسکو کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے اعلانات کروائے گئے ہوں گئے مگر مکمل گرڈ اسٹیشن بند کرنے اور بلیک آوٹ کرنے کے احکامات بالکل ائیسکو کو موصول نہیں ہوئے۔

آئیسکو ٹیمیں الرٹ ہیں کنٹرول روم اسلام آباد میں سئینر افسران شفٹوں میں سٹاف کے ہمراہ موجود ہیں کمپلینٹ سٹاف کو ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ھہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top