یہ نمک دیکھیں قیمت جانیں اور حیران رہ جائیں

یہ نمک دیکھیں قیمت جانیں اور حیران رہ جائیں


نمک ہر کھانے کا لازمی جز ہے یوں کہیں کہ اس کے بنا کوئی بھی ڈش مکمل نہیں، کچن کے دیگر مصالحہ جات کے مقابلے کم قیمت بھی نمک کو کچن کا سب سے سستا جز بناتی ہے ۔

عام سے بڑی مارکیٹ تک نمک کے ایک پیکٹ کی 20 سے 50 روپے تک ہے لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا نمک سنا ہے جس کی ایک کلو کی قیمت ہزاروں میں ہے بلکہ 30 ہزار روپے؟

جی ہاں ! آج کی اس رپورٹ میں ہم آپ کو دنیا کے مہنگے ترین نمک سے متعلق بتاتے ہیں۔

کورین بانس سالٹ

دنیا کا سب سے مہنگا نمک ’ کورین بانس سالٹ ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے یہ نمک سفید رنگ کا ہوتا ہے تاہم اسے عام سمندری نمک کے برعکس منفرد طریقہ استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین نمک کی تیاری کا عمل

بھارتی میڈیا کے مطابق اس نمک کی تیاری کیلئے سب سے پہلے سمندری نمک کو بانس کی لمبی لاٹھیوں میں بھر کر مٹی سے ڈھانپ دیا جاتا ہے جس کے بعد اس نمک کو بھٹی میں9 مرتبہ 800 ° C سے 1500 ° C کے درجہ حرارت پر بھونا جاتا ہے ، ہر بار بانس اور مٹی کی نئی تہوں سے بھرا جاتا ہے ۔

زیادہ گرمی کی وجہ سے نمک ٹھنڈا اور ٹھوس ہونے سے قبل پگھل کر مائع کی شکل اختیار کرلیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نمک کو تیار کرنے میں تقریباً 45 سے 50 دن لگتے ہیں۔

نمک کی خصوصیات

زیادہ بھوننے کی وجہ سے نمک کے اندر موجود معدنیات اور ادویاتی خواص طاقتور ہوجاتے ہیں اس نمک کے ضروری معدنیات میں آئرن، کیلشیئم، پوٹاشیم اور میگنیشیم شامل ہیں جو سمندری نمک میں شامل نہیں ہوتے۔

انہی تمام خصوصیات کی وجہ سے اس نمک کو دنیا کا مہنگا ترین نمک تسلیم کیا جاتا ہے۔

قیمت کیا ہے؟

بھارت میں اس نمک کی قیمت 30,000 بھارتی روپے فی کلوگرام ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر ایک کلو نمک کی قیمت تقریباً 347 ڈالر سے زائد ہے۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top