کراچی میں کانگو وائرس بے قابو، شہری جان کی بازی ہارگیا

کراچی میں کانگو وائرس بے قابو، شہری جان کی بازی ہارگیا


کراچی میں کانگو وائرس نے شہری کی جان لے لی، یہ سندھ کا رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس تھا۔

تاہم طبی تجزیہ نگاروں کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں میں مزید کانگو وائرس کے کیس سامنے آ سکتے ہیں جبکہ اندرونِ سندھ میں بھی کانگو وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔

مگر صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے تاحال ہنگامی سطح پر کوئی آگاہی مہم یا کیمپ وغیرہ کا انعقاد نہ کیا گیا ہے، اور نہ ہی شہریوں کلیئے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کریمن کانگو ہیمرجک فیور سے ملیر کا رہائشی 42 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔ 16 جون کو مرض کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

صوبائی محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کانگو وائرس جانوروں میں موجود چیچڑ کے ذریعے پھیلتا ہے، چیچڑ انسانی جسم میں چپک کر وائرس منتقل کرتی ہے۔ جو دورانِ خون میں شامل ہو کر تیزی سے انسانی جسم میں پھیل کر اٹیک کرتا ہے اور چند گھنٹوں میں صحت مند انسان بخار مین مبتلا ہو کر بستر پر پڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس کی بروقت تشخیص سے انسانی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔ کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، ناک اور منہ سے خون آنا شامل ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top