کافی کا استعمال جگر اور دیگر کئی امراض سے بچاو کا باعث،نئی تحقیق میں انکشاف

کافی کا استعمال جگر اور دیگر کئی امراض سے بچاو کا باعث،نئی تحقیق میں انکشاف


کافی پینے سے جگر کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، تحقیق حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کافی پینے سے جگر کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

جگر انسان کے جسم کا وہ حصہ ہے جسے عام طور پر اس وقت تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا جب تک وہ مسائل کا باعث نہ بننے لگے اور اکثر لوگوں کو یہ احساس دیر سے ہوتا ہے۔

اس کا درست طریقے سے کام کرنا اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے میں جگر بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور اگر یہ صحیح طریقے سے کام نہ کرے تو انسانی جسم کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کافی پینے سے جگر کے امراض کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق کافی میں موجود اجزا جگر کو مضبوط کرتے ہیں اور اس میں سوزش اور کمزوری کو کم کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کافی پینے والوں میں فیٹی لیور اور جگر کے کینسر کا خطرہ کم پایا گیا۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روزانہ دو کپ کافی پینے والے افراد میں جگر پر چربی جمع ہونے کی بیماری (فیٹی لیور) ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 2 سے 3 کپ کافی جگر کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، تاہم زیادہ مقدار میں کافی پینے سے نقصان بھی ہو سکتا ہے جیسے دل کی دھڑکن تیز ہونا، بے چینی یا نیند کی کمی۔

ان کا کہنا ہے کہ کافی ہمیشہ اعتدال کے ساتھ پینی چاہیے اور اگر کسی کو پہلے سے کوئی بیماری ہو تو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اپنی عادت نہیں بدلنی چاہیے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top