کافی میں کم چینی طویل عمر کیلئے کتنی معاون ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

کافی میں کم چینی طویل عمر کیلئے کتنی معاون ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف


ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایک یا دو کپ کافی پینا زندگی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب بھاری کریم اور چینی سے اجتناب کیا جائے۔

جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلیک کافی یا کم چینی اور سیر شدہ چکنائی کے ساتھ کافی قبل از وقت موت کے خطرات کو کم کر سکتی ہے۔

جب لوگ زیادہ چینی یا کریم کے ساتھ کافی پیتے ہیں تو اس کے صحت کے فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔

ٹفٹس یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر مصنف فینگ فینگ ژینگ نے ایک نیوز ریلیزمیں کہا کہ کافی دنیا کے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے مشروبات میں سے ایک ہے اور تقریباً نصف امریکی روزانہ کم از کم ایک کپ کافی پیتے ہیں۔

تحقیق میں محققین نے 46 ہزار سے زیادہ امریکیوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جنہوں نے 1999 سے 2018 کے درمیان نیشنل سروے میں حصہ لیا تھا۔

تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ لوگ کس قسم کی کافی (کیفینیٹڈ یا ڈی کیف) پیتے ہیں اور کتنی چینی اور سیر شدہ چکنائی کا استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ کم از کم ایک کپ کیفینیٹڈ کافی پینے سے کسی بھی سبب قبل از وقت موت کے خطرات 16 فی صد کم پائے گئے۔

جبکہ روزانہ دو سے تین کپ کا تعلق 17 فی صد کم خطرات سے پایا گیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top