چائے اور بیریز سے متعلق طبی تحقیق کا نیا انکشاف

چائے اور بیریز سے متعلق طبی تحقیق کا نیا انکشاف


تازہ سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بیریز اور چائے کا باقاعدہ استعمال عمر میں صحت مند اضافے یعنی longevity کا باعث بن سکتا ہے۔

رواں سال کا ایک حالیہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ فلیوینائیڈ اجزا سے بھرپور غذا جیسے کہ چائے، بیریز، سیب، اور ڈارک چاکلیٹ کا استعمال زندگی کو بہتر بنانے اور سنگین بیماریوں مثلًا دل کی بیماری، 2 ٹائپ ذیابیطس، کینسر، اعصابی امراض) کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

کوئینز یونیورسٹی میں ڈاکٹر بینجیمن کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 500 گرام فلیوینائیڈزکے استعمال سے دل کی بیماری، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ تقریباً 10–16٪ کم ہو جاتا ہے۔ اور اگر مختلف قسم کے فلیوینائیڈز جیسے بیریز اور چائے دونوں کا استعمال کیا جائے تو فائدہ اور بھی زیادہ ہوتا ہے۔

ایک اور مطالعے نے بتایا کہ بیریز اور بلیک چائے کا استعمال عمر رسیدہ افراد میں ذہنی اور حرکاتی مسائل کے خطرے کو بھی نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔

برطانیہ کے درمیانی عمر افراد پر ہونے والی ایک طویل مدتی تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ دو یا زیادہ کپ بلیک چائے پینے اور بیریز کھانے والی خواتین میں جلد موت کا خطرہ 9–13٪ تک کم ہوا، چاہے چائے میں دودھ یا چینی شامل ہو یا نہ ہو۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top