پشاورمیں کانگو وائرس پھیلنے لگا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دو مریض داخل

پشاورمیں کانگو وائرس پھیلنے لگا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دو مریض داخل


حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل کیے گئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان اسپتال کے مطابق 28 سالہ اعجاز نامی مریض کا تعلق کرک سے ہے، جسے 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ کرک سے 23سالہ متاثرہ صفیان نامی مریض کو بھی 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔

طبی امداد کے بعد متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق دونوں متاثرہ مریض جانوروں کی دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top