قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی، کیس ٹانک کی یونین کونسل اماخیل سے رپورٹ ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہو گئی، قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 13 تک پہنچ چکی ہے۔
رواں سال خیبرپختونخوا سے 7، سندھ سے 4 جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے اب تک ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔