گوری رنگت خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ بازار میں دستیاب مہنگی مصنوعات نہ صرف آپ کو گورا نہیں کر سکتیں بلکہ جلد کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ قدرت نے جلد کو شاداب اور گورا کرنے کا راز کچھ مزیدار غذاﺅں میں چھپا رکھا ہے۔
دلکش گوری رنگت پانے کیلئے سب سے پہلے تو متوازن غذاءکا استعمال یقینی بنائیں یعنی ایسی غذا استعمال کریں جو آپ کو تمام ضروری غذائی اجزاءفراہم کرے۔ گوری رنگت کیلئے لیموں کا رس بہت مفید ہے یہ ایک قدرتی بلیچ ہے اور جلد کو صاف کرتا ہے۔
آلو کے ٹکڑے کو جلد پر رگڑنے سے رنگت صاف ہوتی ہے۔ سٹرابیری، چیری اور ٹماٹر جیسی غذائیں یا ہر وہ غذا جو وٹامن سی فراہم کرے گوری رنگت حاصل کرنے کیلئے مفید ہے۔ چاکلیٹ کو بھی اپنی خوراک میں شامل کریں اور سرخ اور پیلے رنگ کے پھلوں کا استعمال بھی رنگت گوری کرتا ہے۔
سویابین کا استعمال نہ صرف رنگت صاف کرتا ہے بلکہ جلد کو جوان بھی رکھتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور مالٹے رنگت گوری کرنے کیلئے بہت فائدہ مند ہیں۔ اسی طرح شہد، بادام، دودھ اور لیموں کے رس کو برابر مقدار میں لے کر آمیزہ تیار کر لیں اور اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کیلئے خشک ہونے دیں۔ یہ آمیزہ رنگت کو صاف کرتا ہے اور جلد کو گورا کرتا ہے۔
پپیتا کاٹ کر جلد پر لگایا جا سکتا ہے یا اس کا رس بھی جلد پر لگانے سے رنگت صاف ہوتی ہے۔ کدو کے بیج، اخروٹ، سیب، چقندر اور دودھ کا استعمال جلد کو غذائیت فراہم کرتا ہے اور رنگت کو گورا کرتا ہے۔ اسی طرح کیلا جلد کیلئے جادوئی اثرات کا حامل ہے۔ کیلے میں موجود وٹامن اے، بی اور ای جلد کو صحت مند رکھتے ہیں اور رنگت صاف کرنے کے علاوہ کیلا جلد کو جوان اور تروتازہ بھی رکھتا ہے۔
