طبی ماہرین نے پینٹ کی پچھلی جیب میں پرس رکھنا صحت کیلئے کیوں خطرناک قرار دیا؟ جانیے

طبی ماہرین نے پینٹ کی پچھلی جیب میں پرس رکھنا صحت کیلئے کیوں خطرناک قرار دیا؟ جانیے


کیا آپ کو بھی والٹ اپنی پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے کی عادت ہے؟ اگر ایسا ہے تو آج کی یہ تحریر آپ کیلئے ہے کیوں کہ یہ عادت آپ کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھنے کی عادت کمر ، ریڑھ کی ہڈی، ٹانگوں کے درمیانی حصے اور کولہوں میں درد کی وجہ بن سکتا ہے، یہ عادت اس وقت اور زیادہ خطرناک ہوجاتی ہے جب کوئی شخص دفتر میں گھنٹوں (8 سے 10 گھنٹے)بیٹھ کر کام کرنے یا گاڑی میں گھنٹوں کا سفر کرنے کا عادی ہو۔

فیٹ والٹ سنڈروم اور علامات

بھارتی میڈیا رپورٹ میں میڈیکل جرنل اور ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’ والٹ کو پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے سے ریڑھ کی ہڈی، کولہے اور مسلز پر دباؤ بڑھتا ہے اور انسان سائیٹیکا یعنی “فیٹ والٹ سنڈروم” میں مبتلا ہوسکتا ہے‘۔

بھارت کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کمار کے مطابق مردوں میں فیٹ والٹ سنڈروم عام ہورہا ہےان کے کلینک میں ہر ماہ والٹ پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے سے ریڑھ کی ہڈی، کولہے اور مسلز پر دباؤ بڑھنے کا ایک کیس سامنے آرہا ہے،کولہوں، ران، پیروں میں درد، جھنجھناہٹ جیسی شکایات فیٹ والٹ سنڈروم کی علامات میں شامل ہیں۔

طبی ماہرین کا مشورہ

طبی ماہرین کے مطابق ریڑھ کی ہڈی انسانی جسم کو سہارا دیتی ہے اسی ہڈی کی وجہ سے انسان روزمرہ کی سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے سرانجام دیتا ہے لیکن والٹ خواہ موٹا ہو یا پتلا، پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے کی وجہ سے بیٹھنے کی سطح کو ناہموار بنادیتی ہے جو بظاہر معمولی سی بات لگتا ہے لیکن یہ عادت بار بار نسوں، پٹھوں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ ڈالتی ہے جو آہستہ آہستہ کمر، کولہے اور ٹانگوں میں شدید درد کا سبب بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق مردوں کو چاہیے کہ وہ والٹ کو پینٹ کی آگے کی جیب میں رکھیں یا پھر بیٹھتے وقت موبائل اور والٹ پچھلی جیب سے نکال کر بیٹھیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top