صحت مند زندگی کے لیے اروی کا استعمال کتنا مفید ہے، جانیے

صحت مند زندگی کے لیے اروی کا استعمال کتنا مفید ہے، جانیے


اروی عام طور پر پاکستان میں دستیاب ایک عام سی سبزی ہے مگر اس کے فوائد جان کر آپ اسے ضرور کھانے پر مجبور ہورنگے۔

گہری بھوری رنگت کی حامل اس سبزی میں اعلیٰ درجے کا فائبر پایا جاتا ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ یہ کولیسٹرول کو متوازن رکھنے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے، اس میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔

اروی میں پولی فینولز جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر باقائدگی سے اس سبزی کا استعمال کیا جائے تو بلڈ شوگر کی علامات میں کمی آتی ہے، یہ سبزی لیس دار ہوتی ہے اس لیے جِلد کی خشکی کو ختم کرنےکیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

بالوں کی کمزوری اور ان کو گرنے سے روکنے کیلئے اروی کا استعمال مفید ہے جبکہ کم چکنائی اور زیادہ فائبر ہونے کی وجہ سے یہ وزن کو کنٹرول میں رکھتی ہے، آہستہ ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹس شوگر لیول کو اچانک بڑھنے سے روکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اروی میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دل کی دھڑکن کو درست رکھنےمیں مدد کرتا ہے، اروی آئرن کا اہم ذخیرہ ہے جو خون کی کمی (انیمیا) سے بچاؤ میں مددگار ہے۔ قدرت کی جانب سے عطا کردہ اس سبزی میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بینائی کیلئے بہتر مانا جاتا ہے، اروی گردوں کیلئے مفید ہے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، یہ آنتوں کی خراش دورکرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top