صبح سویرے ناشتہ کرنے کے حیران کن فوائد

صبح سویرے ناشتہ کرنے کے حیران کن فوائد


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دن کا پہلا کھانا یعنی ناشتہ اگر مقررہ وقت پر نہ کیا جائے تو اس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دیر سے ناشتہ کرنے کی عادت عمر رسیدہ افراد میں ذہنی دباؤ اور منہ کی صحت کے مسائل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

مطالعے میں 42 سے 94 سال کی عمر کے تقریباً 3 ہزار برطانوی افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جو تین سال تک زیر مشاہدہ رہے۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ جو لوگ ناشتہ دیر سے کرتے ہیں، ان میں تھکن کے ساتھ ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریاں زیادہ عام ہیں۔

ماہرین کے مطابق دیر سے ناشتہ کرنے والے افراد کا جسم وقت سے قبل بوڑھا ہو سکتا ہے اور مختلف جسمانی مسائل جنم لینے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ناشتہ صرف غذائیت کے لیے نہیں بلکہ مکمل جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔

ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ناشتہ بادشاہوں کی طرح اور وقت پر کیا جائے۔ ماہرین نے ہر عمر کے افراد کو خصوصاً بزرگوں کو جلد ناشتہ کرنے کی عادت اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top