راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ


راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1,196 تک جا پہنچی ہے۔

شہر کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 40 سے زائد مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں انسدادِ ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں اب تک 18 ہزار 783 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 59 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 1 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد مقامات کو ’ہاٹ اسپاٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔

انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4,641 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 1,885 مقامات کو سیل کر دیا گیا۔

خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top