راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 10816 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور 656 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔
رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 61 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 53 لاکھ 16 ہزار 568 گھروں کی چیکنگ اور گھروں میں 1 لاکھ 57 ہزار 73 گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔
اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 26 ہزار، 111 سپاٹ چیک کیے گے اور 21 ہزار 021 اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 78 ہزار 094 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔
مزید برآں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4265 ایف آئی آرز، 1813 بلڈنگ سربمہر اور 3415 چالان درج کیے گئے۔
ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 کروڑ 5لاکھ 56ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈھوک منگٹال، ڈھوک بابو عرفان، کونتریلا، پنڈوڑہ، دھمیال سے ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی مریض سامنے آئے۔
اس کے علاوہ کوٹھہ کلاں، ھزارہ کالونی، چک جلال دین اور وارڈ 2 واہ کینٹ سے بھی ڈینگی لاروا ملے اور ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔