کیا آپ کو بھی رات بھر بھرپور نیند لینے کے باوجود دن میں نیند کی شدت محسوس ہوتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو ممکن ہے کہ آپ ایک نایاب نیند کے عارضے ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا کا شکار ہوں۔
ماہرین کے مطابق اس عارضے میں مبتلا افراد کو عام لوگوں کے مقابلے میں غیر معمولی حد تک نیند کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
حتیٰ کہ طویل نیند لینے کے بعد بھی وہ تازگی یا توانائی محسوس نہیں کرتے اور اکثر الجھن یا دھندلے پن کا شکار رہتے ہیں۔
برطانیہ کے نیند سے متعلق خیراتی ادارے “ہائپر سومنولینس یوکے” کے مطابق ملک میں تقریباً 25 ہزار میں سے ایک سے بھی کم شخص اس کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے۔
تاہم چونکہ اس بیماری کی تشخیص اکثر نہیں ہو پاتی، اس لیے ماہرین کے اندازے کے مطابق ایسے ہزاروں افراد ہیں جنہیں علم ہی نہیں کہ وہ اس مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔
ماضی کے مطالعے میں بتایا گیا تھا کہ یہ کیفیت مرگی یا بائی پولر ڈس آرڈر کی طرح جیسی عام کیفیت ہوسکتی ہے۔
فی الحال اس مسئلے کے اسباب کا علم نہیں ہوسکا لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک اعصابی مسئلہ ہے۔ جس کا کوئی علاج فی الحال معلوم نہیں ہے۔
