دانتوں کی صفائی کیسے کرنی چاہیے؟ ڈینٹل سرجن نے انوکھا طریقہ بتا دیا

دانتوں کی صفائی کیسے کرنی چاہیے؟ ڈینٹل سرجن نے انوکھا طریقہ بتا دیا


صاف ستھرے اور چمکدار دانت انسان کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، دانتوں کی صفائی اور ان کی صحت پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔

ماہرین دن میں کم از کم دو بار دانتوں کو برش کرنا بےحد ضروری قرار دیتے ہیں تاکہ وہ صاف اور چمکدار نظر آئیں اس کے باوجود بھی قدرتی سفیدی واپس نہ آئے تو کسی ماہر دندان ساز سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر قادر بلوچ نے ناظرین کو دانتوں کی صفائی سے متعلق اہم معلومات اور طریقہ بیان کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ عام طور پر دانتوں کو جس طریقے سے صاف کیا جاتا ہے وہ طریقہ درست نہیں، برش کو دانتوں کو کراس میں رگڑنے بجائے اس کو اوپر سے نیچے کی جانب حرکت دیں تاکہ ان کے اندر پھنسے ہوئے ذرات باآسانی نکل سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی برش کو دانتوں کے بعد زبان پر بھی رگڑنا چاہیے تاکہ زبان پر لگی پیلاہٹ بھی صاف ہوسکے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر قادر بلوچ کا کہنا تھا کہ برش کرنے کے علاوہ دانتوں کی فلاسنگ بھی ضروری ہے اس کے کیلیے ایک مخصوص قسم کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے جسے دونوں ہاتھ کی انگلیوں سے پکڑ کر دانتوں کی صفائی کرنی چاہیے۔

دانتوں کی صفائی کے لیے اچھے اور معیاری ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش کا استعمال بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر آپ کے دانتوں پر دھبے ہیں تو آپ ہارڈ ٹوتھ برش کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ وائٹننگ ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب بھی بہت اہم ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top