خون صاف کرنے بنانے اور چہرہ شاداب کیسے بنائیں؟ نسخہ جانیے

خون صاف کرنے بنانے اور چہرہ شاداب کیسے بنائیں؟ نسخہ جانیے


صاف اور صحت مند خون دل کی مضبوطی اور بہتر دوران خون کے لیے ضروری ہے۔ اگر خون آلودہ یا غیر صحت مند ہو تو یہ کئی بیماریوں اور پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ غیر صحت مند خون کیل مہاسوں، داغ دھبوں اور خشک جلد جیسی مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔

صحت مند خون نہ صرف اہم اعضاء کے افعال کو درست رکھتا ہے بلکہ الرجی، سر درد اور متلی جیسی مشکلات سے بھی بچاؤ فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ اپنے خون اور خون کی نالیوں کو صاف کرنے کا آسان اور قدرتی طریقہ چاہتے ہیں تو یہ طبی نسخہ انتہائی مؤثر اور مفید ہے۔

مزید یہ کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ روشن اور جگر صحت مند رہے تو اس نسخے کا باقاعدہ استعمال انتہائی فائدہ مند ہے۔

اس نسخے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات (سائیڈ افیکٹس) باکل بھی نہیں ہیں اس کو تیار کرنا بھی نہایت آسان ہے۔

نسخے کے اجزاء :

ایک گلاس پانی
اُنّاب ۔ ۔ ۔ دو عدد
مُنڈی ۔ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 عدد دانے
آملہ خشک ۔ ۔ ۔ ۔ ایک چائے کا چمچ
چُرائتہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈھائی گرام
نیم کے خشک پتے ۔ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 عدد

ان تمام اشیاء کو ملا کر اس کا قہوہ بنالیں اور دن میں دو مرتبہ صبح اور رات کو کم از کم 3 ماہ تک پئیں آپ کو اس کے فوائد خود ہی محسوس ہونا شروع ہوجائیں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top