خوبانی کے حیرت انگیزاورطبی فوائد

خوبانی کے حیرت انگیزاورطبی فوائد


خوبانی : قبض سے نجات کیلیے انتہائی مفید خوبانی تازہ ہو یا خشک دونوں صورتوں میں ہی اس کا استعمال شوق سے کیا جاتا ہے اور فائدہ مند بھی ہے، گرمیوں میں خوبانی کا رسیلا کھٹا میٹھا ذائقہ موڈ کو خوشگوار بنا دیتا ہے جبکہ موسم سرما میں اس کا شمار خشک میوہ جات میں ہوتا ہے۔

خشک خوبانی کا ذائقہ لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے اور یہ ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے، یہ گرمیوں میں سرد علاقوں میں پایا جاتا ہے جب کہ اسے سارا استعمال کرنے کے لیے خشک بھی کر لیا جاتا ہے، جسے پھر خشک خوبانی کا نام دیا جاتا ہے۔

خشک خوبانی فائبر، آئرن، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے، قبض سے نجات دلانے، خون کی کمی دور کرنے، دل کی صحت بہتر بنانے، بلڈ پریشر کنٹرول کرنے، ہڈیوں کو مضبوط کرنے، جلد کو صحت مند رکھنے اور آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق تقریباً ایک سو گرام خشک خوبانی میں 241 کیلوریز، 5 گرام فیٹ، 4 گرام پروٹین، 3 گرام فائبر، 63 گرام کاربو ہائڈریٹس، 1160 ملی گرام پوٹاشیم، 3 ملی گرام آئرن،55 ملی گرام کیلشیم، 2 مائیکرو گرام سیلینیم، 180 مائیکرو گرام وٹامن اے، 1 ملی گرام وٹامن سی، جب کہ 10 مائیکرو گرام فولیٹ پایا جاتا ہے۔

خوبانی میں دو خاص غذائی اجزاء وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔وٹامن اے صحت مند جِلد کی تشکیل اور بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top