خشک آلو بخارے کے حیران کن فوائد

خشک آلو بخارے کے حیران کن فوائد


آلو بخارہ ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جس میں صحت سے بھرپور غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو خشک ہوکر بھی مختلف پکوان اور مشروبات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

آلوبخارہ کا پھل سرخ، جامنی رنگ کا ہوتا ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، پولیفینول اور کیروٹینائڈ مرکبات کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آلوبخارہ کئی امراض جیسے ذیابیطس کے مرض میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

یہ قبض اور ہاضمہ کے مسائل جیسے پیٹ پھولنا، بدہضمی، اپھارہ اور سینے کی جلن کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔خشک آلوبخارہ سے تیار کردہ جام آنتوں کی حرکت کو بڑھانے اور ادویات کے استعمال کو مؤثر طریقے سے کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

خشک آلو بخارہ میں وٹامن کے، کاپر، پوٹاشیم اور بوران ہوتا ہے۔ وٹامن کے ہڈیوں کو منرلز فراہم کرنے اور پوٹاشیم ہڈیوں کے معدنی کثافت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آلو بخارہ میں پولی فینول اور بائیو ایکٹیو مرکبات ہوتے ہیں، جو موٹے لوگوں میں توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے جوس میں کم کیلوریز ہوتی ہیں، جو جسمانی وزن میں نمایاں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

تازہ آلو بخارہ میں سیروٹونن ہوتا ہے، ایک نیورو ٹرانسمیٹر جو کہ بے چینی اور نیو فوبیا کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

طبی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلوبخارہ کے جوس کا استعمال خون میں انسولین اور گلوکوز کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح دل کی بیماریوں کے خطرے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آلو بخارہ پوٹاشیم کے حصول کا بھرپور ذریعہ ہے جو دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تاہم خشک آلو بخارہ کے مضر اثرات بھی ہیں جنہیں یہاں بیان کیا جارہا ہے۔

قبض کی صورت میں اس کا استعمال ہاضمہ کے مسائل جیسے پیٹ پھولنا، بدہضمی اور اپھارہ کا باعث بن سکتا ہے۔

خشک آلوبخارہ میں ایک جز پایا جاتا ہے جو الرجی کا سبب بنتا ہے۔ تو ایسے افراد جن میں الرجی ہونے کی شکایت ہو وہ اسے کھانے سے گریز کریں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top