آج کل پیزا، برگر اور دیگر فاسٹ فوڈ روایتی کھانوں کی جگہ لے چکے ہیں۔ یہ ایسے کھانے ہیں جنہیں بچے اور بڑے دونوں بڑے شوق سے کھاتے ہیں، لیکن اگر آپ پیزا کے اتنے دیوانے ہیں کہ رات کا بچا ہوا پیزا صبح اٹھتے ہی کھا لیتے ہیں، تو ہوشیار ہو جائیں۔ کیونکہ باسی پیزا آپ کی صحت کے لیے پانچ سنگین نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔
پیزا یقیناً لذیذ ہوتا ہے، لیکن باسی پیزا صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
اگر آپ واقعی پیزا کے شوقین ہیں تو ہمیشہ تازہ پیزا کھائیں اور بچا ہوا پیزا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
کیونکہ ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ خطرناک اثرات کون سے ہیں۔
ہاضمے کی خرابی
کمرے کے درجہ حرارت پر زیادہ دیر پڑا پیزا بیکٹیریا اور فنگس کی افزائش کے لیے سازگار ماحول بن جاتا ہے۔
اسے کھانے سے پیٹ درد، بدہضمی، قے اور اسہال جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔
فوڈ پوائزننگ
باسی پیزا میں موجود بیکٹیریا یا زہریلے ٹاکسن فوڈ پوائزننگ کا سبب بنتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں بخار، کمزوری، متلی اور قے جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
خاص طور پر گوشت اور پنیر والی ٹاپنگز بہت جلد خراب ہو جاتی ہیں اور فوڈ پوائزننگ کا خطرہ مزید بڑھا دیتی ہیں۔
غذائی کمی
وقت کے ساتھ باسی پیزا کے غذائی اجزاء کم ہو جاتے ہیں۔ جب ہم کھانے کے لیے اسے بار بار گرم کرتے ہیں۔
تو اس میں موجود وٹامنز اور منرلز تباہ ہو جاتے ہیں، جس سے یہ خوراک زیادہ نقصان دہ اور کم غذائیت والی بن جاتی ہے۔
الرجی اور جلدی مسائل
اگر پیزا میں فنگس پیدا ہو جائے تو اسے کھانے سے جلد پر خارش، دانے، الرجی اورسانس لینے میں دقت جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
جو انسان کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔
ذائقہ اور معیار کا نقصان
باسی پیزا نہ صرف صحت کے لیے برا ہے بلکہ ذائقے کے اعتبار سے بھی مایوس کن ہوتا ہے۔
یہ یا تو زیادہ نرم ہو جاتا ہے یا سخت اور کھانے کا مزہ بالکل ختم کر دیتا ہے۔