ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھربازی لے گئی

ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھربازی لے گئی


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  (یو ایچ ایس)نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024ء میں44 میڈیکل کالجوں کے 5076 امیدواروں نے شرکت  کی۔ یو ایچ سی کے نتائج کے اعلان کے مطابق4472 طلبا پاس جبکہ 319 طلبا فیل قرار پائے۔اس طرح  کامیابی کا تناسب 93.34 فیصد رہا۔پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں۔علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی ابرا گل نے 915/1000  نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،  شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کی ایمن حسان نے 901  نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کی فاریہ نے 897 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top